ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: حوالات میں بند 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

فیصل آباد: حوالات میں بند 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گلریز اقبال)فیصل آباد میں حوالات میں بند تین سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ کزن شدید زخمی ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق علی الصبح تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر نا معلوم مسلح ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے حوالات میں بند تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کزن زخمی ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزمان میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم زخمی ہوگیا ہے، ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم 302 ت پ میں ملزم تھے اور تھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔

  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد  اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 06 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لیے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔