ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی آج 11 ویں برسی

سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی آج 11 ویں برسی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنی جان دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

6 جنوری 2014ء کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بناکر سیکڑوں طلبا کی جانیں بچائیں، پندرہ سال کی عمر میں ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کیا۔

اساتذہ اور دوست آج بھی اعتزاز حسن کی بہادری کو یاد کرتے ہیں اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جان کی پرواہ نہ کرنے والے طالب علم کو حکومت کی جانب سے ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا۔

ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں خودکش بمبار نے سکول میں خودکش حملہ کرنا چاہا لیکن سکول کے طالب علم اعتزاز حسن کو اس کے مذموم ارادے کی بھنک پڑی اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے جکڑ لیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے اعتزاز حسن  نے سکول میں پڑھنے والے دوہزار طالب علموں کی جان بچائی تھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے تھے۔