ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل اور اہلیہ دھناشری ورما کی ’لو سٹوری‘سامنے آگئی

بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل اور اہلیہ دھناشری ورما کی ’لو سٹوری‘سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مگر کم لوگ ان کی ’لو سٹوری ‘ کے بارے جانتے ہیں، دونوں کی محبت بھری کہانی کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں شروع ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق 2019 میں آنے والے کورونا وائرس نے دنیا کے متعدد ممالک کو اپنے نشانے پر رکھا اور کئی لوگ جان سے گئے، حالات کو مدنظر رکھتے بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن لگایا جس سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا، ان ہی دنوں بھارتی کرکٹریزویندرا چاہل اور اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کی ’لو سٹوری‘ شروع ہوئی۔

COVID لاک ڈاؤن کے دوران یوزویندر چہل نے دھناشری ورما کی آن لائن ڈانس کلاسز میں دلچسپی ظاہر کی،بھارتی کرکٹر چہل نے بطور سٹوڈنٹ کلاسز کو جوائن کیا جس میں دھناشری ورما خود ڈانس سیکھاتی تھیں، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں گہرے مراسم قائم ہوگئے، دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے نظر آئے۔

دھناشری بھارتی کرکٹر چہل کی عاجزی سے بہت متاثر ہوئی، اور انہیں ایک خاندانی فرد کے طور پر پایا ڈانس کلاسز کے ساتھ ساتھ تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط ہوگئی، یوزویندر چہل نے دھناشری کو شادی کی پیشکش کی۔

 جس پر چہل  کی ڈانس ٹیچر نے ہاں کردی اور 22 دسمبر 2020 میں دونوں نے شادی کرلی، اس شادی کو مداح سے خفیہ رکھا گیا، بعد ازاں جیسے ہی  اُن کی شادی کی خبر منظرعام پر آئی سب حیران رہ گئے۔

یوزویندر اور دھناشری نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا،دھناشری، آئی پی ایل میچوں میں بھی اکثر بھارتی کرکٹر چہل کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

2023 میں یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب دھناشری نے چاہل کو اپنے انسٹاگرام بائیو سے ہٹا دیا اور چہل نے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی، سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے جیسے اشاروں کی وجہ سے ان کے تعلقات کو اب علیحدگی کی قیاس آرائیوں کا سامنا ہے۔

مداح یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان تعلقات کو لے کر فکر مند ہیں،تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔