ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سالگرہ، مہوش حیات نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

آج سالگرہ، مہوش حیات نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زبیر راشد:فلم اسٹار مہوش حیات آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں، فلم اسٹار مہوش حیات پاکستان فلم انڈسٹری سمیت ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ کو فنون لطیفہ کے فروغ اور بہترین فن وفنکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

پاکستانی ڈراموں سے شہرت کے افق پر پہنچنے والی اداکارہ، ہالی ووڈ میں کام کے جھنڈے گاڑنےکے بعدبالی ووڈ اسکرین پر بھی چھائی رہیں، بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں ۔
مہوش حیات چھ جنوری 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی،اداکارہ نےٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،پھر فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا،مہوش حیات نے دوہزار پندرہ میں کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی سے فلمی کریئر کا آغاز کیا ۔

اداکارہ نے ہالی ووڈ فلم مس مارول میں شاندار ایکشن سے بھرپور کارکردگی دکھائی جس نے اداکارہ کی فنی صلاحیت کا پوری دنیا میں اعتراف کیا۔
مہوش حیات بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی ایلبم جٹ مھیکما میں نظر آئی جس کو برصغیر پاک و ہند دونوں اطراف پسند کیا گیا
مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتی ہے، اداکارہ کو بہترین حسن کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اداکارہ کو ملکی اور غیر ملکی ایڈورڈ سے بھی نوازا جاچکا۔