ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ممالک جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ

بیرون ممالک جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:لاہورمیں دھند کاراج،کئی علاقوں میں حدنگاہ صفر ,لاہورایئرپورٹ پردھند کےباعث فلائٹ آپریشن متاثر، ائیربلیو کی پرواز پی اے 406 کو لاہور لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔۔ طیارے کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا،لاہور سے دبئی کیلئے ائیربلیو کی پرواز پی اے 416 ساڑھے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند رنوے کے اوپر حد نگاہ 50 میٹر ریکارڈ،حد نگاہ میں کمی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ پریشر متاثر،کراچی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی۔اے 406 کو لاہور لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، طیارے کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416 ساڑھے تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار، پرواز کو کل دوپہر ایک بجے لاہور سے دبئی روانہ کیا جائے گا۔
لاہور سے شارجہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی۔اے 412 سات گھنٹے تاخیر کا شکار،شارجہ کے لیے پروازکو صبح 6بجے کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔
لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی۔پرواز ای کے 623 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار،جدہ سےلاہور آنے والی سعودی ائیر کک۔ پرواز ایس وی 738 دس گھنٹے پینتس منٹ تاخیر کا شکار ہے۔