ابرار آسٹریلیا میں کھیل سے باہر کیوں ہوئے، راز کھل گیا

6 Jan, 2024 | 11:33 PM

سٹی42: آسٹریلیا دورہ کے دوران مسٹری سپن باؤلر ابرار احمد کی انجری کے بڑھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔  

ابرار احمد کی میڈیکل رپورٹ میں  سامنے آیا  ہے کہ انہیں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023  کے دوران حیدرآباد انڈیا میں ہپی شیاٹک کی تژخیص کر دی گئی تھی۔ انہیں علاج کے لئے جو ورزشیں اور احتیاطیں تجویز کی گئیں انہوں نے ان پر عمل نہیں کیا۔ بہتری کیلئے انہیں کئی بار ہدایت کی گئی لیکن انہوں نےہدایات پر عمل نہیں کیا۔ 

ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت نظر انداز کردی جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا  کے دوران ان کے تکلیف بڑھ گئی اور وہ  کوئی میچ نہ کھیل سکے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں آئی سی سی ون ڈےورلڈ کپ کے دوران جب ٹیم حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے دائیں کولہے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ان کے کولہے میں عرق النسا یعنی شیاٹک کی تخشیص ہوئی۔میڈیکل پینل نے اس انجری سے نجات کیلئے انہیں ایک پلان بناکر دیا اور ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 اسپنر نے ہدایت پر عمل نہیں کیا جس پر بھارت میں ہی ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ ک نے رسمی میٹنگ کر کے انہیں ہدایات پر عمل کرنے کو کہا تھا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے ورزشوں کے متعلق ہدایات پرمکمل عمل نہیں کیا تھا۔

آج کل آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد  نیشنل اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام سے گزر ررہے ہیں۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری کی رپورٹ بورڈ کو جمع کرادی ہے۔

مزیدخبریں