سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں قومی اسمبلی کے ھلقہ این اے 127 میں آج بھی اپنی الیکشن کیمپین کی۔ انہوں نے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ مسیحی آبادی بھی گئے اور پاسٹر انور فضل کے چرچ بھی گئے۔ بلاول بھٹو کی لاہور میں الیکشن کیمپین کے دوران ان پر پھولوں کی برسات کر دی گئی، شہریوں نے گلیوں میں قالین بچھا کر استقبال کیا ۔
انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے ووٹرز نے گرم جوشی سے شہید بینظیر بھٹو کے بیٹے کا استقبال کیا۔ خواتین نے گلیوں میں آ کر اور گھروں کی چھتوں سے ان پر پھول نچھاور کئے۔ مسیحی شہریوں نے بعض گلیوں بلاول بھٹو کی آمد پر محبت کے اظہار کے لئےقالین بچھائے گئے۔
بلاول بھٹو نے اپنے اس دورہ کے بعد سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "آج اپنے حلقہ انتخاب این اے 127 کے مختلف علاقوں اور چرچ کا دورہ کیا، میں نے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینا کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی کا نہ ختم ہونے والا تعلق ہے- یہ وہ ہی شہر ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، انشاءﷲ انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد اس شہر کے مزدوروں، محروم اور مظلوم طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے۔"
چیئرمین بلاول بھٹو نے ہفتہ کے روز این اے 127 لاہور میں انتخابی مہم کے دوران ایٹرنل چرچ جا کر پاسٹر انور فضل سے ملاقات ک کی اور ان سے برکت حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر اسحاق ٹی وی کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا۔