ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں 8 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات ختم ، عدالت عالیہ لاہور میں 9 جنوری سے معمول کے مطابق تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے 13 جنوری تک مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 9 سے 13جنوری تک 28 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن اور 28 سنگل بنچز سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے۔
1- ڈویژن بنچ نمبر1, جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ، تمام فوجداری کیسز سنیں گے۔
2- ڈویژن بنچ نمبر دو ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔
3- ڈویژن بنچ نمبر 3 ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر تمام سول نوعیت کے مقدمات سنیں گے.
4- ڈویژن بنچ نمبر 4,جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی سول کیسز سنیں گے.
5- ڈویژن بنچ نمبر 5, جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس عابد حسین چھٹہ شامل ہیں۔
6- ڈویژن بنچ نمبر6,جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم شیخ ، فوجداری کیسز سنیں گے .
چیف جسٹس ہائیکورٹ صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے کیس سنیں گے. سنگل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی, جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز شیخ , جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس ۔سعود عابد نقوی ، جسٹس شاہد کریم , جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی , جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس جواد حسن ، جسٹس مزمل اختر شبیر , جسٹس انوار الحق پنوں ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس رسال حسن سید ، جسٹس شکیل احمد , جسٹس احمد ندیم ارشد ، جسٹس محمد طارق ندیم ، جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چھٹہ ,جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔