ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعطیلات ختم، لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے تمام مقدمات کی سماعت ہوگی

 تعطیلات ختم، لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے تمام مقدمات کی سماعت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں 8 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات ختم ، عدالت عالیہ لاہور میں 9 جنوری سے معمول کے مطابق تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے 13 جنوری تک مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 9 سے  13جنوری تک 28 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن اور 28 سنگل بنچز سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے۔

1- ڈویژن بنچ نمبر1, جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ، تمام فوجداری  کیسز سنیں گے۔ 

2- ڈویژن بنچ نمبر دو ،جسٹس  علی باقر نجفی  اور جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ 

3- ڈویژن بنچ نمبر 3 ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر تمام  سول نوعیت کے مقدمات سنیں گے. 

4- ڈویژن بنچ نمبر 4,جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس  ساجد محمود سیٹھی  سول کیسز سنیں گے. 

5- ڈویژن بنچ نمبر 5, جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس عابد حسین چھٹہ شامل ہیں۔ 

6- ڈویژن بنچ نمبر6,جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم شیخ ، فوجداری کیسز سنیں گے . 
 چیف جسٹس ہائیکورٹ  صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے کیس سنیں گے. سنگل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی,  جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز شیخ , جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس ۔سعود عابد نقوی ، جسٹس شاہد کریم , جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی , جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس جواد حسن ، جسٹس مزمل اختر شبیر , جسٹس  انوار الحق پنوں ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس رسال حسن سید ، جسٹس شکیل احمد , جسٹس احمد ندیم ارشد ، جسٹس محمد طارق ندیم ، جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چھٹہ ,جسٹس  محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔