شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

6 Jan, 2024 | 08:57 PM

ویب ڈیسک:  پنجاب کی سڑکوں پر آج شب دھند کی یلغار کچھ زیادہ بڑھ گئی، دھند کی زیادتی کی وجہ سے بہشتر موٹر ویز بند ہو چکی ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق   موٹروے ایم 3, ایم 4، ایم 5 اور ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

 موٹر وے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث  جھانگڑا انٹرچینج اور اوچ شریف انٹرچینج کو بند کر دیا گیا۔ لاہور - سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور  ایم 5 کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 پر شدید دھند  کے باعث ملتان سے فیصل آباد  تک، اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

 ایم 2 لاہور  سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کی جا چکی ہے۔   موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند  ہو گئی ہے۔  موٹروےایم 5 اقبال آباد سے روہڑی بھی دھند کی وجہ سے بندکی جا چکی ہے۔ 
رات اور صبح کے وقت دھند میں مجبوراً سفر کرنے والے شہریوں کو دھند میں کام دینے والی اینٹی فوگ لائٹس لازماً استعمال کرنا چاہئیں۔

مزیدخبریں