وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی یو اے ای کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی احمد الزویدی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا، اس کے علاوہ ایوی ایشن ، پورٹس ، شپنگ اور انفرا اسٹرکچر میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ترجیحی اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں، ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سہولیات دے رہی ہے۔