ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا میں ارشاد آرائیں کے کاغذات نامزدگی ٹریبونل نے منظور کر لئے

Arshad Arain, NA 456, Booraywala, City42, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بورے والا میں این اے 156 سے آزاد امیدوار ارشاد احمد ارائیں کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹریبونل سے منظور   ہو گئے۔

 ملتان الیکشن ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ  مسترد  کر کے کاغذاتِ نامزدگی بحال کر دیئے۔ سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی پی۔231 بورے والا سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے تھے۔ ارشاد احمد ارائیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر گزشتہ الیکشن مین ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ 9 مئی کے پرتشدد واعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔ اب وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔