جتنا کام لاہور میں کرنے کی ضرورت ہے پورے ملک میں نہیں ہے، بلاول بھٹو

6 Jan, 2024 | 07:20 PM

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا قائد کیسز سے بچ سکے ، پی ٹی آئی الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا بانی جیل سے بچ جائے۔ 

بلاول بھٹو نے لاہور کے این اے 127 کے علاقے مارڈن کالونی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی، بے نظیر بھٹو بھی جلاوطنی کے بعد لاہور آئی تھیں۔ کچھ سیاست دان لاہور میں دودھ کی نہروں کا دعوی کررہے ہیں ، لاہور کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں ، مسائل کو دیکھ رہا ہوں ، جتنا کام لاہور میں کرنے کی ضرورت ہے پورے ملک میں نہیں ہے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ الیکشن تو 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پتھر پر لکھا ہوا ہے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے ، ہم تو کہتے ہیں کہ قاضی صاحب قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ، ہم چیف جسٹس کی اس بات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبیہ نہیں کررہے ہیں بلکے ہم چاہتے ہیں کہ صاف ، شفاف الیکشن کروائے جائیں ۔ سنیٹ اقوام متحدہ ، او آئی سی بھی قرار داد پاس کردے تب بھی الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن میں عوام جو فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور کو اپنا سمجھتی ہے ، اس شہر اور صوبے کے ساتھ پیپلزپارٹی کا جو رشتہ ہے وہ واپس لانا چاہتے ہیں ۔ ماضی میں جنرل ضیا اور جنرل حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماتیں مسلط کیں۔ شہباز شریف لاہور میں ہمارے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے اتنا کام کرسکے۔ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا الیکشن میں ہمارا منشور ہے ، میں الیکشن لڑ رہا ہوں تاکہ اپنے منشور پر عمل کرسکوں۔ 

مزیدخبریں