ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی . 

 نجیب ہارون کی ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پہنچ گئے، جہاں ان کی کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال ،فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات  نجیب ہارون نے باقائدہ طور پر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے نجیب ہارون کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا۔ 

کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے ،امید ہے نجیب ہارون اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ دیں گے۔ 

واضح رہے کہ نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔ نجیب ہارون نے سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔