الیکشن کا ہر صورت انعقاد چاہتے ہیں، امید ہے وقت پر ہوں گے، بیرسٹر گوہر

6 Jan, 2024 | 05:03 PM

ارشاد قریشی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کا ہر صورت انعقاد چاہتے ہیں، امید ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے ٹکٹوں کی مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی، ٹکٹوں کا مسئلہ پیر کو مکمل ہو جائے، پیر کی شام اناونس کریں گے۔ الیکشن کا ہر صورت انعقاد چاہتے ہیں، سینٹ کی قراداد کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، امید ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پارٹی سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، فی الحال کسی جماعت سے اتحاد نہیں۔ اگر ایک ادھ سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی تووہ ہمارے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ بانی چیئرمین جیل میں ہیں انھوں نے تو جا کر آرٹیکل شائع نہیں کروایا۔ پی ٹی آئی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں سب اداروں کا احترام کرتے ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔ 

مزیدخبریں