امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے لارجر بنچز میں ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیر کو ذوالفقار بھٹو ریفرنس اور بدھ کو مشرف کیس لارجر بنچز میں ویڈیو لنک نہیں دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے وکلاء کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ اس عدالتی معاونین مخدوم علی خان اور خالد جاوید خان سمیت دیگر وکلا نے ویڈیو لنک کی درخواست دی تھی۔