چودھری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ مکمل، واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

6 Jan, 2024 | 03:16 PM

ارشاد قریشی  : سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا جس کے بعد انہیں سیکیورٹی کے سخت  حصار میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ضروری ٹیسٹ مکمل کروا لیئے، پرویز الہی کو سخت سیکورٹی حصار میں آر آئی سے اڈیالہ جیل منتقل  کر دیا گیا، پرویز الہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے، آر آئی سی میں چوہدری پرویز الہی کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہیں۔

 چودھری پرویز الہی کو تیسری بار طبعیت ناسازی پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ رپورٹس کے بعد چودھری پرویز الہی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں