سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی میں عوامی نمائندوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری،پی پی 149 یو سی 122 سے وقاص خان ،طاہر شاہ ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔
پی 149 یو سی 153 سے یوتھ کے نمائندہ نوجوان رہنما حمزہ کی بھی آئی پی پی میں شامل،یو سی 44 سے رانا شہزاد، محمد علی، رانا الیاس، فاروق احمد ،حلقہ پی پی 149 سے بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں کی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،یو سی 123 سے ماجد مقصود اور شیخ شاہد محمود نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
وفود نے پارٹی سیکرٹریٹ لاہور ڈویژن میں مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی،رکن سی ای سی محمد شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا،وفود نے استحکام پاکستان پارٹی اور صدر عبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،وفودنے عبدالعلیم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔