شدید سردی: لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے شہریوں کا  رش

6 Jan, 2024 | 02:34 PM

Imran Fayyaz

(عثمان خادم کمبوہ)شدید سردی میں گرم کپڑے خریدنے کیلئے شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا، لنڈا بازار میں کم قیمت پر گرم کپڑے بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ۔
لاہور میں سردی مزید شدت اختیار کرگئی،جاڑے سے بچنے کیلئے شہری گرم کپڑے خریدنے کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کرنے لگے۔ ایمپریس روڈ پر واقع لنڈا بازار میں کم قیمت پر گرم کپڑے بیچنے والوں کی دکانداری چمک اٹھی ۔ سفید پوش طبقے کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے برانڈز سے کپڑے خریدنا اب ممکن نہیں رہا اسی لیے لنڈا بازار آکر سستے گرم کپڑے خریدتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا تھا سردی کے موسم میں لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے، سفید پوش افراد کم قیمت میں گرم کپڑے خریدنے کیلئے لنڈا بازار آتے ہیں جس سے انکی جیب پر زیادہ بوجھ نہیں پڑتا۔

شہر میں کڑاکے کی سردی کے باعث شہری گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ خود کو خون جما دینے والی سردی سے محفوظ رکھ سکیں اور زیادہ رقم بھی خرچ نہ ہو۔ 

مزیدخبریں