سٹی42: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے۔
اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی کے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں خارج کر دی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151اور پی پی 218اور 219سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔