ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا تنگ، شہر میں5 زیر تعمیر عمارتیں مسمار

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا تنگ، شہر میں5 زیر تعمیر عمارتیں مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)غیر قانونی و غیرمنظور شدہ تعمیرات کے خلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور  نےگھیرا تنگ کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی تعیرات کے خلاف آپریشن شروع،گلبرگ زون اور شالیمار زون میں پلاننگ ونگ کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر میں موجود غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ جاری کی گئی تھی۔

 ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کے مطابق اب تک کئے گئے آپریشن میں5 زیر تعمیر غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کردیا گیا۔مسمار کی جانے والی تعمیرات بلڈنگ پلان اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جارہی تھیں۔ 

رافعہ حیدر کے مطا بق شہر میں رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل غیر قانونی اور غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی،عوام بلڈنگ پلان اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیرات قائم نہ کریں۔