ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نئی آنے والی البم آخری ہوسکتی ہے،سلینا گومز کا  گلوکاری چھوڑنے کا عندیہ

 نئی آنے والی البم آخری ہوسکتی ہے،سلینا گومز کا  گلوکاری چھوڑنے کا عندیہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز نے ایک مرتبہ پھرگلوکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز  کا کہنا ہےکہ انکی نئی آنے والی البم آخری ہوسکتی ہےجس کے بعد وہ گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں سلینا گومز نےکہا کہ  اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا میوزک کیریئر کا آغاز محض اتفاق تھا۔اس سے قبل سال 2021 میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کےمستقبل کے بارےمیں کہا تھاکہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ اور انہیں لگتا ہے لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

انہوں نے مزید کہا ’جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں‘۔


’سلینا میری گومز‘ایک امریکی گلوکارہ،اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں،گومز نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں بچوں کی ٹیلی ویژن سیریز ’بارنی اینڈ فرینڈز‘ میں بطور چائلڈ ایکٹریس کیا تھا۔