ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق،ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی ہدایات

 دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق،ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی ہدایات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)متعدد ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا،ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سکریننگ کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
فلائٹس کو2فیصد مسافروں کی سکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہونگے،بڑے ائیرپورٹس پر این سی او سی ہدایات کے بعد کوویڈ سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہر فلائٹ کے 2فیصد مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا، دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کی بھی ہدایت جاری جبکہ عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات دیدی گئی۔   

 دوسری جانب  کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں میں کورونا کی نئی قسم جے این ون کی تصدیق ہوگئی، ایئرپورٹ ہیلتھ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں کووڈ کے نئے ویرینٹ کی مشتبہ علامات پائی گئی تھیں۔

  نئے ویرینٹ جے این ون مثبت آنے پر دونوں مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ایک مسافر جدہ سے جبکہ دوسرا کولاالمپور سے کراچی پہنچا تھا۔

 کراچی ایئرپورٹ پرگزشتہ روز مسافروں میں کوویڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔

 کوویڈٹیسٹنگ کیلئے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد تقریباً22 مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

 قومی ادارہ صحت نےبھی 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی، ٹیسٹنگ کامقصد کورونا کےنئےویرینٹ کی پاکستان آمد کی روک تھام ہے۔