ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر،شہری احتیاط کریں،رواں ہفتے بھی بارش کا امکا ن نہیں

لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر،شہری احتیاط کریں،رواں ہفتے بھی بارش کا امکا ن نہیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں خشک سردی اور دھند برقرار ،جنوری آتے ہی سردی کی شدت میں دگنا اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکا ن نہیں۔لاہورآلودہ شہروں میں پانچویں نمبر پرآگیا،ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈکس پر شرح 180 ریکارڈ کی  گئی۔

شہرمیں خون جما دینے والی خشک سردی اور دھند برقرارہے۔ موجود درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائیگا، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 ہوا کی رفتار2کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، خشک سردی کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ موسمی بیماریوں میں مبتلا شہری ابر رحمت کے منتظر ہیں۔ دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پانچوں نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 180 ریکارڈ ہوئی۔