الیکشن ٹریبونل نے بھی اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی

6 Jan, 2024 | 04:41 AM

سٹی42: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 کے ریٹرننگ آفیسر کے بعد الیکشن ٹریبونل نے بھی پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔

اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئےاپیل خارج کر دی۔ 
سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔دوسری جانب نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کو رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھا ہے۔ نواز شریف الیکشن کے لیے اہل ہیں یا نہیں؟ نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جم گئیں۔

مانسہرہ میں کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل سننے والے ٹریبونل نے نواز شریف کے کاغذات کے خلاف  اپیل پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں