بھٹو پھانسی کیس کی سماعت پرسوں شروع ہو گی

6 Jan, 2024 | 04:34 AM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ  پرسوں8 جنوری کو  بھٹو کیس کی سماعت کرے گا۔  9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

 2011 میں صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سکے فیصلہ کو نئے سرے سے دیکھنے کے لئے ریفرنس دائر کیا تھا۔ 

اس وقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سربراہی میں 11 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے 3 جنوری 2012 سے 12 نومبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں کی۔ اس اہم ریفرنس کی سماعت ابھی جاری تھی کی جسٹس افتخار محمد چوہدری ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے اب تک یہ اہم کیس سپریم کورٹ کے مقدمات کے  انبار میں دبا پڑٓ رہا اور کسی چیف جسٹس نے اسے نکال کر سماعت کرنے کی زحمت نہیں کی۔ اب 11 برس کے طویل تعطل کے بعد گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے ریفرنس  کو انجام تک پہنچانے کے لئے جنوری کے دوران مسلسل سماعت کا آغاز پرسوں کر رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے مطابق اس اہم کیس کی سماعت کو نیوز چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں