سٹی42: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے اثاثوں کی ویلیو زیادہ ظاہر کر کے اپنی دولت میں غیر قانونی طرز عمل سے اضافہ کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ ہو گیا۔
نیو یارک کی عدالت کا اختیار رکھنے والی اٹارنی جنرل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈ مقدمے میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی رقم 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے۔
خیال رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیما کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔