9 مئی کے پرتشدد واقعات، انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیا

6 Jan, 2024 | 01:20 AM

سٹی42: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین کو  عوام کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کے مقدمات میں9 جنوری کو طلب کر لیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے پی ٹی آئی کے بانی کو 9 جنوری کو عدالت کے روبرو  پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

بانی  پی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں اکسانے کا الزام ہے۔9 مئی کے دن پرتشدد واقعات کے راولپنڈی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔ 

مزیدخبریں