سٹی42: سنی علما کونسل کے کارکنوں نے اسلام آباد میں علامہ مسعود الرحمان کے قتل کے خلاف احتجاج ختم کر دیا۔
سنی علما کونسل کے کارکن آبپارہ چوک خالی کر کے گھروں کو چلے گئے۔علامہ مسعود الرحمن عثمانی کی میت کو ایمبولینس میں انکے گھر غوری ٹاؤن لیے کر روانہ کر دی گئی۔
سنی علما کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آج علامہ مسعود الرحمان کی میت کو دن گیارہ بجے دوبارہ آبپارہ رحمانیہ مسجد لایا جائے گا۔ آپبارہ سے احتجاجی جلوس نکال کر میت کو پارلیمنٹ کے سامنے لے جایا جائے گا ۔ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ کے سامنے نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔
سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی کو کل جمعہ کے روز اسلام آباد کے نواحی علاقہ غوری ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔