سرکاری عمارتوں کی بحالی کیلئے حکومت نے فنڈ کی منظوری دے دی

6 Jan, 2023 | 10:06 PM

(علی رامے)پنجاب حکومت کاسرکاری عمارتوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ،پنجاب حکومت نے ہزاروں سرکاری عمارتوں کی بحالی کیلئے 6 ارب روپے کے اضافی فنڈ کی منظوری دے دی ۔

 حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں بجٹ کم مختص ہونے پر محکمہ مواصلات نے اضافی فنڈ کی ڈیمانڈ کی،پبلک بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری عمارتوں کی تعمیراتی کام کیلئے فنڈز کی سامنا تھا ،فنڈز میں کمی کی اصل وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے میٹریل کا مہنگا ہونا ہے ،مٹیریل مہنگا ہونے سے عمارتوں کی بحالی کیلئے مختص 3 ارب روپے کا فنڈ کم پڑ چکا ہے۔

مزیدخبریں