گھاس کی جگہ مچھلیاں کھانے والا بکرا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

6 Jan, 2023 | 09:11 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گھاس پھوس اور اناج کھانے والا بکرا مچھلی کھانےکا شوقین بن گیا، حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

عام طور پر بکروں کو گھاس پھوس، پودوں اور اناج کا شوقین کہا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں ایک بکرے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکرے کے سامنےمچھلیوں سے بھرا تھال رکھا گیا ہے، جسے وہ بے حد شوق سے کھارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھنے والے بے حد حیران ہیں، جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر ہے کہ بلی سوچ رہی ہوگی کہ کیا اب میں گھاس کھاؤں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بکروں کے اندر کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے لہٰذا وہ کسی کھانے کی چیز کو دیکھ کر اسے چکھنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں، البتہ وہ اسے پسند آنے کی صورت میں ہی کھاتے ہیں۔

مزیدخبریں