ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا اور ہم عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے زندگی میں جتنے جھوٹ بولے ہیں وہ آپ کی سوچ ہے اور جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کا نام گینز بک میں شامل ہے۔ شہباز شریف کہہ رہے تھے کہ ساری چیزیں درست کر دیں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، یہ یہاں سے ڈالر لے جاتے ہیں اور واپس اسحاق ڈالر لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں جبکہ عمران خان جہاں غلط ہوتے ہیں انہیں کہہ دیتا ہوں اور وہ مائنڈ نہیں کرتے۔