سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

6 Jan, 2023 | 05:44 PM

ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں9 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا ایک بار پھر 300 روپے مہنگا ہوگیا۔

 تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا ۔ایک تولہ سونا 1 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں  445 کا اضافہ ہوگیا ۔دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 2100 روپے ہوگئی ہے

مزیدخبریں