ویب ڈیسک : مفتاح اسماعیل نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کی رشتہ داری رشتے پر بات کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کی رشتہ داری پر بات کی جس پر افسوس ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار پر اپنے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کی بیٹی کے سسر ہیں اس لیے ان کی بات سنی گئی اور قابل اعتراض جملے کی نشان دہی کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور فواد حسن فواد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے خلاف اپنے انٹرویو کا کلپ بھی شئیر کیا۔
In a podcast with Nadir Ali I mentioned Dar Sb’s relations with the party leadership, which has been a given a spin by the media. Upon reflection I regret doing so. I thank @fawadhasanpk and @SKhaqanAbbasi for pointing out my mistake. Here is the clip with the offending sentence. pic.twitter.com/IPO9zookGR
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) January 5, 2023