ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےلیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم کی مرکزی قیادت آج شام زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس وفد کے ہمراہ عمران خان سےملاقات کریں گے۔عمران خان سے ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کی قیادت اپنےتحفظات سےآگاہ کرےگی۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اےسیدہ زہرہ نقوی ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔