بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکٹورل فہرستوں کا معاملے پر درخواست پر سماعت

6 Jan, 2023 | 01:17 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہےکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری الیکٹورل فہرستوں کا معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا، آپ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں گئے لیکن یہ معاملہ پہلی بار اٹھایا ہے، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی اٹھالیں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ غلط بیان دے رہے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز استعمال ہورہے ہیں، ہم آپ کی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن ہورہے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ الیکشن میں تاخیرکروالیں گے، آپ کے اب تک کے دلائل غیرمتعقلہ ہیں۔

سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں