ویب ڈیسک: پتوکی میں زمین کے تنازع پر 9 مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا جس دوران بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 9 مسلح افراد نے زمین کے تنازع کے باعث گھر پر حملہ کردیا، حملے کے دوران مسلح افراد نے خاتون اور 5 ماہ کی بچی پر تشدد کیا جس دوران بچی نانی کی گود سے گرکرجاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔