ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی

6 Jan, 2023 | 10:30 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مزید ساڑھے 24 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق ساڑھے 24 کروڑ ڈالر کمی کے بعد سرکاری خزانے میں 5 ارب57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا ذخیرہ رہ گیا۔اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی ڈالر ذخائر 11.7ارب ڈالر سے کم ہوکر11.4ارب ڈالررہ گئے۔ ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 11.7 ارب ڈالرسے کم ہوکر 11.4ارب ڈالررہ گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک مطابق بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5ارب84 کروڑ60 لاکھ ڈالرز موجود ہیں, موجودہ صورتحال کے پیش نظر معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 35 دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں