ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کیوں روکا؟ کار سوار نے وارڈن کی وردی پھاڑ دی

6 Jan, 2023 | 10:24 AM

(فاران یامین) ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کیوں روکا؟؟ کار ڈرائیور آپے سے باہر ہوگیا، قانون توڑنے والے شخص نے وارڈن کی وردی پھاڑدی، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ وارڈن کی مدعیت میں کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق کھوکرچوک ٹاؤن شپ میں پٹرولنگ آفیسر رضوان نےٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ایک کار سوار کو روکا تاہم اس نے کار روکنے کی بجائے پٹرولنگ آفیسر کو ہٹ کرنے کی کوشش کی، کار روکنے پر ڈرائیور پٹرولنگ آفیسرسے دست و گریبان ہوگیا۔

 سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے واقعہ کا نوٹس لیا۔کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، سفیان نامی گرفتار ملزم خود کا کبھی بطور وکیل اور کبھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعارف کرواتا رہا، ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

 

مزیدخبریں