(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں تاریخی اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق آٹے کی قلت کی منفی خبریں فلور ملز ایسوسی ایشن کی منصوبہ بندی ہے, آٹے کی طلب میں اضافے کے بعد خیبرپختونخوا کے مارکیٹ سے بڑا منافع کمانے کےلیے منصوبہ بندی سے منفی مہم چلائی جاتی ہے۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ فلور ملز بڑی مقدارمیں آٹا خیبرپختونخوا میں فروخت کےلئے بھیجتی ہیں۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے قلت کی خبریں پھیلا کر ہیجان پیدا کیا جاتا ہے،جس کے لیے ہرسال 15 دسمبر سے 15 جنوری تک فلور مالکان کی جانب سے منظم کمپین چلائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلورمل ایسوسی ایشن حکومت کو بلیک میل کرکے گندم کا کوٹہ بڑھاتی ہے، پنجاب میں گندم کی قلت کی خبریں اسی مہم کا حصہ ہیں۔