کورونا کی غیرمعمولی صورتحال،پی سی بی نے اہم فیصلہ کر لیا

6 Jan, 2022 | 09:15 PM

Imran Fayyaz

(رانا اظہر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی جبکہ کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹنگ سٹاف میں شامل ارکان کو بھی ویکسینیشن کی بوسٹرز ڈز لگائی جائیں گی۔

پہلے مرحلے پر قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کل این ایچ پی سی میں ویکسینیشن بوسٹرز لگائے جائیں گے ۔اس سے قبل خواتین کرکٹرز اور سپورٹنگ سٹاف کو فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگ چکے ہیں۔

مزیدخبریں