گیس بحران شدید ہونے کے خدشات 

6 Jan, 2022 | 07:59 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:شہر میں گیس بحران میں شدت پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ گیس کی سپلائی میں مسلسل کمی کی وجہ سے آئندہ ہفتے بڑے سیکٹرز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔
موسم سرما میں گیس کے بحران میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے درآمد ہونے والی ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گی،اس سے گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس فراہمی ناممکن ہو جائیگی۔ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر کے بعض یونٹس کو گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے، خواتین کیلئے بچوں کا کھانا تیار کرنا بھی چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔ شہری متبادل ایندھن ایل پی جی اور لکڑی پہنچ میں نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل کیپٹو پاور کو گیس معطل کی گئی ہے، اب بھی سسٹم کو چلانے کے لئے گیس کی ضرورت ہو گی کیونکہ قدرتی گیس کی سپلائی سے کمپنی کو سات سو ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔

مزیدخبریں