ویب ڈیسک : لگژری گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نے چلتا پھرتا گرگٹ تیار کر لیا۔ چار پہیوں پر تیز رفتاری سے بھاگنے والا یہ گرگٹ فوری طور پر اپنا رنگ بدل سکتا ہے۔
اس گرگٹ کی خاص بات یہ ہے اس کا رنگ سارا کا سار ابھی بدل سکتا ہے لیکن اس گرگٹ کو چلانے والا چاہے تو اس کا بیرونی کلر اپنے ڈیزائن اور مرضی کے مطابق بدل سکتا ہے۔آپ حیران ہونگے کہ بی ایم ڈبلیو نے ایسا کیسا گرگٹ بنا لیا تو گزارش ہے کی یہ خاص قسم کی بی ایم ڈبلیو گاڑی ہے جو اپنا بیرونی رنگ کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔
بی ایم ڈبلیو کمپنی نے آئی ایکس فلو نامی اس کانسیپٹ گاڑی کو لاس ویگاس میں ہونیوالے کنزیو مر الیکٹرانکس شومیں پیش کیا۔ اس گاڑی کوگرگٹ کی خصوصیات دینے کیلئے ای انک میں موجود الیکٹروفوریٹک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔اسی ٹیکنیک کے سبب یہ گاڑی لگ بھگ فوری طور پر رنگ بدل لیتی ہے۔
اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے صارفین جاننا چاہیں گے کہ گاڑی کا رنگ بدلتا کیسے ہے۔توعرض ہے کہ آئی ایکس فلو میں ایک ایسا خاص قسم کا ریپ (wrap)ہے جو الیکٹرانک خصوصیت کا حامل ہے۔اور یہی خصوصیت گاڑی کا بیرونی رنگ اور ڈیزائن بدلنے کا سبب بنتی ہے۔بی ایم ڈبلیو کے مطابق فی الحال یہ گاڑی سفید،سیاہ اور گرے رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم مزید رنگوں کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گرم موسم میں سفید رنگ کی گاڑیاں سیاہ رنگ کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈی رہتی ہیں کیونکہ سورج کی گرمی سفید کے مقابلے میں سیا ہ رنگ زیادہ جذب کرتا ہے جبکہ موسم سرم میںگہرا رنگ سورج کی گرمی زیادہ جذب کرتا ہے اس لئے گاڑی موسم سرما میںنسبتاً زیادہ گرم رہتی ہے۔لہٰذا بی ایم ڈبلیو کی اس گرگٹ گاڑی سے کولنگ یا ہیٹنگ کی شرح میں کمی لانا یا زیادہ کرنا ممکن ہو سکے گا ۔اس سے گاڑی کی کار کردگی بہتر ہو گی۔تاہم یہ گاڑی عام صارفین کیلئے کب دستیاب ہو گی اس حوالے سے صورتحال واضح نہیں۔