شہزاد خان ابدالی: عام آدمی کی ضرورت بنیادی اشیائے ضروریہ چاول، چنے ،بیسن اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے فی کلوگرام تک کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معاشی ابتری میں گھری اور غربت کی چکی میں پسنے والی عوام پر ضلعی انتظامیہ نے مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔ عام آدمی کے بچوں کا پیٹ پالنے والی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے فی کلوگرام تک اضافہ کردیا۔ چاول 5 روپے مہنگے کر کے 135 روپے فی کلو گرام کر دئیے۔ دال چنا باریک 5 روپے بڑھکر147، دال چنا سپیشل کی قیمت 152 روپے فی کلو مقررکردی۔ دال مسور باریک 5 روپے بڑھ کر 225 ، دال مسور موٹی 15 روپے اضافے سے 210 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ۔
اسی طرح کالا چنا لوکل موٹا 2 بڑھ کر 147،کالا چنا باریک 5 اضافے سے قیمت 140 فی کلوگرام مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چنا 20 روپے بڑھ کر 205 فی کلوگرام مقرر اور بیسن 5 روپے فی کلو گرام مہنگا کر کے 155 روپے فی کلوگرام کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت متعین کرنا دانستہ طور پر نظر انداز کرکے گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی۔
5 روپے کمی سے دودھ 110 اور دہی 130 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹن کی قیمت 1100 مقرر مگر اوپن مارکیٹ میں 1400 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت جاری ہے۔