24 نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف 27 فروی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کراچی میں مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن ہو ں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی اور اب یہاں سے ہی اس حکومت کے خاتمے کی تحریک کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جاری گیس کے بحران کی مذمت کرتی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ فاٹا کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسے معاشی حالات نہیں دیکھے ،موجودہ حکومت عوام دشمن ہے،حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن ظالم حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے ،حکمرانوں کو بے نقاب کریں گئے۔عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی عوام کے اصل مسائل جانتی ہے،مہنگائی کی وجہ سے آج پاکستان کی عوام بہت مشکل میں ہیں،معاشی حالات کی وجہ سے لوگوں کا گزاراکرنا مشکل ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے منشورمیں سارے مسائل کا حل ہے،پیپلزپارٹی کا منشور عوام دوست منشور ہے،یہ حکومت غریب دشمن اور عوام دشمن ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت وعدے کے باوجود لوگوں کو چھت فراہم نہ کر سکی، اس کا لوکل باڈیز کا نظام ہے اس میں پیپلزپارٹی نے اختیار دیئے ، چھینے نہیں ہیں ،ہم چاہتے ہیں صوبوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ،اسلام آباد میں لوکل باڈیز کا نظام قانون کے مطابق ہو،مراد علی شاہ نے سندھ میں لوکل باڈیز کا نظام دیا ہے،پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام سندھ کی طرح ہونا چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئرز کو اختیارات دیئے۔