ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق

Dr Yasmin Rashid
کیپشن: Dr Yasmin Rashid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی آنے لگی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 320 اور اومی کرون ویرینٹ کے 41 کیس رپورٹ ہوئے،  ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی۔

کورونا کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں میں 320 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اومی کرون ویرینٹ کے بھی 41 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مجموعی کیسز 211 ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد میں بھی اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ماہرین کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کی اہم علامت فلو کا ہونا ہے۔ ایک فرد اومی کرون میں مبتلا ہو جائے تو پورا گھرانہ لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد خطرے میں ہیں۔  کورونا ایڈوائزی گروپ نے کیسز میں مسلسل اضافے پر نئی پابندیوں کا عندیہ بھی دے دیا۔

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے خبردار کیا ہے کہ مثبت کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو دوبارہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہر تیسرا شخص اومی کرون سے متاثر ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ویکسین نہ لگوانے افراد خطرے میں ہیں۔ اس لیے جلد سے جلد ویکسی نیشن کروائیں اور مرض سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer