ویب ڈیسک: لاہور میں 12 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ سے رقم ہتھیانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس کی کارروائی میں 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اور اس کی بازینا ویڈیو بنا کر رقم لینے والے ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ بادامی باغ پولیس نے 15 پر کی گئی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی اور واقعہ میں ملوث ملزم شہباز گرفتار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ویڈیو کی آڑ میں ملزم نے بچے سے 3 لاکھ 50 ہزار رقم بٹور لی۔ بادامی باغ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔