ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم گیٹ روڈ پر زیر تعمیر غیر قانونی پلازے کی تعمیر روکنے کا حکم

LHC
کیپشن: LHC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک شرف) والڈ سٹی اتھارٹی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے شاہ عالم گیٹ روڈ پر زیر تعمیر غیرقانونی پلازے کی تعمیر تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیدیا، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ اندرون شہر ثقافتی اہمیت کی حامل عمارات کا تحفظ کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے درخواستگزار خواجہ ماجد جواد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے لبنیٰ سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی ثقافتی ورثہ کی حامل عمارات کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی، اتھارٹی کی منظوری اور نقشہ کے بغیر کوئی تعمیر شروع نہیں ہو سکتی، درخواستگزار نے کمرشل پلازہ خریدا، شاہ عالم گیٹ روڈ پر خرم اسلام اور دیگر نے اپنی عمارت مسمار کر کے نئی تعمیرات شروع کردیں۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ اتھارٹی اور نقشے کی منظوری کے بغیر اندرون شہر تعمیرات کیسے کی جاسکتی ہیں، حسن کو بدنما کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید نے بھی اندرون شہر عمارات کے تحفظ کے حوالے سے حکم دیا تھا، درخواست گزار کی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اتھارٹی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیاجائے۔

Sughra Afzal

Content Writer