12 تا 15 برس عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کی منظوری

6 Jan, 2022 | 03:25 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: امریکہ میں 12 تا 15 برس عمر کے بچوں کو بھی  فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کی منظوری دے دی گئی۔ اس سے پہلےایف ڈی اے نے  16 تا 17 سال کے نوجوانوں کو بوسٹر شاٹ لگوانے کی منظوری دی تھی۔

امریکہ کے  ادارہ برائے وبائی امراض سی ڈی سی نے ماہرین کی تجویز پر فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹس بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو لگوانے کی منظوری دی ہے۔ سی ڈی سی کی مشاورتی کمیٹی کے کے ایک رکن نے بارہ تا 15 سال کے بچوں کو بوسٹر خوراک لگوانے کے فیصلے کے حق میں ووٹ نہیں دیا جبکہ 13 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اس سے قبل سی ڈی سی 16 تا 17 برس کے نوجوانوں کے لیے بوسٹر شاٹس لگوانے کی تجویز دے چکا ہے تاہم ادارے نہ اس بات پر زور نہیں دیا تھا کہ اس عمر کے تمام افراد کے لیے شاٹ لگوانا ضراری ہے۔ تاہم اب سی ڈی سی نے کہا ہے کہ بارہ سے سترہ سال کی عمر کے افراد کو فائزر کی دوسری خوراک لگوانے کے پانچ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ایف ڈی اے نے بھی پیر کو  12 سے 17 سال کے بچوں کو بوسٹر شاٹ لگوانے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوانے سے بالخصوص جوان مردوں میں دل کی سوزش 'مائیو کارڈیٹس‘ کے کیسز سامنے آئے تھے جن کے پیش نظر چند سائنسدانوں نے بوسٹر شاٹ لگوانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں