ویب ڈیسک : ایمریٹس ایئرلائنز کا لاہور اور اسلام آباد سے فلائٹ آپریشنز کو23 سال مکمل۔ایمریٹس ایئرلائنز انتظامیہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
ایمریٹس ایئرلائنز انتظامیہ کا 23 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔واضح رہے ایمریٹس ایئرلائنز نے لاہور اور اسلام آباد کیلئے 1999 سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ ایمریٹس انتظامیہ کا کہناتھا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ شہر خطے میں مسافروں اور کارگو خدمات کے لئے اہم مقامات کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ ہم اس مارکیٹ میں اپنی خدمات کی فراہمی کے لئے بدستور پرعزم ہیں۔ایمریٹس انتظامیہ کامزید کہنا تھا کہ اپنے صارفین کو بہتر اور بحفاظت طریقے سے دبئی کے ذریعے مسلسل پروازوں کی آمد و رفت کے لئے پرامید ہیں۔